اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نجف اشر لشکر کے کمانڈر جنرل سیف اللہ رشید زادہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اصفہان کے شہر نجف آباد میں کار میں نصب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری مشکوک گاڑی نجف آباد کے ایک محلے میں پارک کی گئي تھی ۔ انھوں نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرکے بم کو ناکارہ بنادیا۔ جنرل سیف اللہ رشید زادہ نے کہا کہ بم نصب کرنے والے عنصر یا عناصر کی تلاش کا آئاز کردیا ہے۔
.......
/169